امریکا: سپریم کورٹ کے جج کو شرمناک حرکت پر جیل کی سزا کا حکم

Jun 24, 2022 | 23:08:PM

(ویب ڈیسک) غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 50 سالہ سکاٹ بلوویلٹ نامی جج کو سنہ 2018 سے 2021 کے دوران پانچ بار برہنہ حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ جن میں سے تین بار وہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران یہ حرکت کرتے ہوئے نظر آئے۔ 

سنہ 2020 میں سپریم کورٹ کے مذکورہ جج کو اس کے رویے کی وجہ سے دو سالہ بحالی کے پروگرام کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن یہ طریقہ کارگر نہیں ہوسکا۔

رواں ہفتے جج سکاٹ بلوویلٹ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد اسے 14 روزہ قید کے ساتھ دو سے پانچ سالہ پروبیشن کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ سکاٹ بلوویلٹ کو تاحکم ثانی سپریم کورٹ سے معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرنے کا عندیہ

سپریم کورٹ آف اوہائیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکاٹ بلوویلٹ بائی پولر ڈس آرڈر کا علاج کروا رہے ہیں، انہوں نے اپنے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

مزیدخبریں