سعودی عرب سے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کے تیل کی موخر ادائیگیوں پر سپلائی جاری

Jun 24, 2022 | 23:22:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ تیل مہنگا ہونے کے باوجود سعودی عرب سے ابھی تک 10 کروڑ ڈالر کا تیل مل رہا ہے،چاہتے ہیں سعودیہ تیل کی مقدار اتنی کردے جتنی مہنگا ہونے سے پہلے تھی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر دیتا ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں ۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ تیل مہنگا ہونے کے باوجود سعودی عرب سے ابھی تک 10 کروڑڈالرکاتیل مل رہا ہے،تیل مہنگا ہونے سے ابت 10 کروڑ ڈالرمیں تیل کی مقدار کم ہو گئی ہے،چاہتے ہیں سعودیہ تیل کی مقدار اتنی کردے جتنی مہنگا ہونے سے پہلے تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئےبڑی خوشخبری؛ حکومت کا بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان

مزیدخبریں