(ویب ڈیسک) حکومت نے سیاسی و معاشی عدم استحکام کے باعث درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان ، اسٹیٹ بینک نے سرکلر بھی جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت وقت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بابندیاں ختم کرنے کا سرکلر بھی جاری کر دیا،پابندیاں ختم ہونے کے بعد بندرگاہوں پر پھنسے 6 ہزار سے زائد مال کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف حج کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب جائینگے
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ امپورٹ پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کردئ گئی ہے۔