رعایتی سفر کی پیشکش ہوئی جو ٹھکرا دی، امریکی تاجر نے تباہ ہونے والی آبدوز سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا 

Jun 24, 2023 | 09:12:AM

(ویب ڈیسک) رعایتی سفر کی پیشکش ٹھکرانے والے امریکی شہری جے بلوم نے آبدوز ٹائٹن کے اوشین گیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش سے ہوئی چیٹ شیئر کردی۔   

امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک سرمایہ کار جے بلوم نے تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن میں زیر سمندر سفر کی رعایتی پیشکش ٹھکرا دی تھی جس کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

جے بلوم اپنے بیٹے شان کے ساتھ ٹائٹن آبدوز کے ذریعے ٹائی ٹینک کا ملبا دیکھنے جانے والے تھے اور اوشین گیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش نے انہیں رعایتی پیشکش کی کہ وہ ڈھائی لاکھ ڈالر کے بجائے ایک لاکھ ڈالر فی کس دے کر سفر کر لیں۔

جے بلوم نے اپنے اور اسٹاکٹن رش کے درمیان واٹس ایپ پیغامات بھی شیئر کیے ہیں، حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز میں اسٹاکٹن رش خود بھی جان سے گئے۔

جے بلوم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اسٹاکٹن رش نے فروری میں مجھے اور میرے بیٹے سین کو مئی کے مہینے میں ٹائی ٹینک کا ملبا دیکھنے کے لیے جانے کا کہا لیکن مئی کے مہینے کے دونوں ٹرپ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہو گئے اور پھر جون میں جانے کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  امپورٹ پر عائد تمام پابندیاں ختم ، سرکلر بھی جاری

آبدوز ٹائٹن میں سفر کرنے سے بچ جانے والے سرمایہ کار کا کہنا تھا میں نے اسٹاکٹن رش سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو ان کا کہنا تھا یہ بات ٹھیک ہے کہ اس میں رسک ہے لیکن ٹائٹن میں سفر کرنا سڑک پار کرنے سے بھی آسان اور محفوظ ہے، اسٹاکٹن رش کا یہ بھی کہنا تھا آبدوز کا سفر میں ہیلی کاپٹر کے سفر اور اسکوبا ڈائیونگ سے بھی زیادہ آسان ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ جانتے تھے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن وہ غلط تھے۔

مزیدخبریں