فیس بک اور انسٹاگرام کو خبریں شیئر کرنے سے روک دیا گیا

Jun 24, 2023 | 10:19:AM

(ویب ڈیسک ) دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹا گرام پر  کینیڈین حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں فیس بک اور انسٹاگرام پر خبریں شیئر کرنے کی پابندی کا بل منظور کر لیا گیا، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈین حکومت نے بل پاس کیا ہے جس کے تحت دونوں پلیٹ فارمز کو آن لائن خبروں کی نشریات کیلئے ادائیگی کرنے کا کہا گیا ہے ،  نئے قانون کے تحت فیس بُک اور انسٹا گرام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا کے میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ ان کی خبریں اور معلومات کو اپنے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے لیے ڈیل کریں، یہ نیا قانون آسٹریلیا کے نئے میڈیا بارگیننگ کوڈ پر مبنی ہے جس کا مقصد گوگل اور میٹا کو اپنے پلیٹ فارمز پر خبروں کے مواد کے لیے متعلقہ میڈیا ہاؤسز کو ادائیگی کرنا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز شریف لاہور سے لندن روانہ

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھی آن لائن مواد کے حوالے سے دونوں پلیٹ فارمز پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ دیگر میڈیا اداروں کا مواد مفت میں پلیٹ فارم پر شیئر کرکے ادارے کی رقوم ہتھیا رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں