یوٹیوب نے صارفین کو بہترین فیچر کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ویڈیوز کے حوالے سے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ، بہت سے لوگوں کیلئے یہ پلیٹ فارم آمدنی کا ذریعہ بھی ہے ، صارفین اپنی ویڈیو اور کنٹینٹ بنا کر اس پلیٹ فارم کی مدد سے دنیا بھر کے صارفین تک پہنچاتے ہیں ، ایسے میں مختلف علاقوں کی زبانیں مختلف ہونے کی وجہ سے اکثرو بیشتر شیئر کیا گیا پیغام لوگوں کو سمجھ نہیں آتا ایسے میں یوٹیوب صارفین کو مختلف زبانوں میں ویڈیو ڈب کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلئے بری خبر
جمعرات کو منعقد ہونے والی تقریب میں کمپنی کی جانب سے ’وِڈکون‘ میں اعلان کیا گیا کہ پلیٹ فارم گوگل کے ایریا 120 اِنکیوبیٹر کی مصنوعی ذہانت کی ڈبنگ سروس ’الاؤڈ‘ کو ساتھ ملانے جا رہا ہے۔الاؤڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ آلہ ویڈیو کو پہلے ٹرانسکرائب کرتا ہے اور صارف کو ٹرانسکرپشن پیش کرتا ہے تاکہ اس کو دیکھا اور اس میں ترمیم کی جاسکے۔ بعد میں اس ٹرانسکرپشن کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوتا ہے اور ڈبنگ ہو جاتی ہے۔