سعودی عرب میں کھانے کا میلہ سج گیا،پاکستانی چاول،مصالحہ جات کی دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سب سے بڑے سعودی فوڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی 200 سے زائد مختلف فوڈ کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔
ویژن 2030 ءمیں طے شدہ سٹریٹجک اہداف کی طرف پیش رفت کے مرکز میں اپنا مقام مضبوط کرے گا ۔ جن میں پاکستان، انڈیا، اٹلی اور دیگر ملک شامل ہیں.
سعودی فوڈ شو کا مقصد سعودی عرب میں مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ کا افتتاحی ایڈیشن مملکت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے فوڈ مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ سیکٹر کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور ویژن 2030 میں طے شدہ اسٹریٹجک اہداف کی طرف پیش رفت کے مرکز میں اپنا مقام مضبوط کرے گا جن میں پاکستان، انڈیا، اٹلی اور دیگر مملک شامل ہے.
مزید پڑھیں: بچوں کی اموات،بھارتی ادویات دنیا بھر میں بدنام
پاکستانی فوڈ کمپنیوں کے سٹالز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ پاکستانی چاول، مصالحہ جات اور دیگر اشیاء کے سٹال نمایاں ہیں جو سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
نمائش کو دیکھنے کے لئے سینکڑوں افراد شرکت کررہے ہیں پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے سعودی فوڈ نمائش کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستانی فوڈ مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں فروغ دینے میں مدد ملے گی۔