حسن خیل میں پاک فوج کے ترقیاتی منصوبے،عوام کا اظہارتشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاورکے جنوب میں واقع حسن خیل میں پاک فوج کے ترقیاتی منصوبے,پاک فو ج نے 2013-14ء میں آپریشن کرکے علاقے کو محفوظ بنایا,فوج کے آپریشن کے بعد سب ڈویژن حسن خیل میں ترقی و بحالی کا آغاز کر دیا گیا۔
پاک فوج نے 30 سے زائد بحالی پراجیکٹس قائم کئے،جن میں صحت کے مراکز، پانی کی سکیمیں، 14 سکول اور 6 وٹرنری سنٹرز شامل ہیں،پاک فوج نے حسن خیل میں صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کیں،اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کیلئے 5 واٹر سپلائی سکیمز لگائی گئیں،سب ڈویژن حسن خیل کے عوام نے امن و امان کے حصول اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاک فوج اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیاہے۔
سب ڈویژن حسن خیل پشاور کے قریب 30 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے،2013-14ء میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اس علاقے میں آپریشن کیا۔