حسن خیل میں پاک فوج کے ترقیاتی منصوبے،عوام کا  اظہارتشکر

Jun 24, 2023 | 11:11:AM

(24نیوز)پشاورکے جنوب میں واقع حسن خیل میں پاک فوج کے ترقیاتی منصوبے,پاک فو ج نے 2013-14ء میں آپریشن کرکے علاقے کو محفوظ بنایا,فوج کے آپریشن کے بعد سب ڈویژن حسن خیل میں ترقی و بحالی کا آغاز کر دیا گیا۔

پاک فوج نے 30 سے زائد بحالی پراجیکٹس قائم کئے،جن میں صحت کے مراکز، پانی کی سکیمیں، 14 سکول اور 6 وٹرنری سنٹرز شامل ہیں،پاک فوج نے حسن خیل میں صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کیں،اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کیلئے 5 واٹر سپلائی سکیمز لگائی گئیں،سب ڈویژن حسن خیل کے عوام نے امن و امان کے حصول اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاک فوج اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیاہے۔

سب ڈویژن حسن خیل  پشاور کے قریب 30 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے،2013-14ء میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اس علاقے میں آپریشن کیا۔

مزیدخبریں