لاہور میں ایشیاء کی سب سے بڑی افیون فیکٹری بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)لاہور میں موجود ایشیاء کی سب سے بڑی افیون فیکٹری بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،شادمان میں او پی ایم فیکٹری کیلئے متعلقہ سٹاف اوراسلحہ لائسنس مانگ لیا گیا ہے۔
ایکسائزحکام کے مطابق 13سال قبل بندکی گئی فیکٹری کو ڈی جی ایکسائزکا ازسرنوبحال کرنے کاحکم دیدیا گیا،ای ٹی او رینک کا افسر فیکٹری کو بطور مینجر انتظامی امور چلائے گا،افیون کی دیکھ بھال کامعیار چیک کرنے کیلئے ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کیا جائیگا،
مختلف صوبوں کی نارکوٹکس کنٹرول ایجنسیزسے افیون حاصل کی جائیگی،افیون کی پہلی کھیپ 640کلو گرام جلد موصول ہو جائے گی۔
ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ اوپی ایم فیکٹری سے اے کیٹگری کی افیون 40ہزار فی کلو فراہم کی جائیگی،اے کیٹگری کی افیون ادویات ساز کمپنیوں کومارکیٹ ریٹس پر فراہم کی جائیگی،بی کیٹگری کی افیون مضر صحت ہے اسکو تلف کردیا جائےگا،سٹاف اور اسلحہ لائسنس کے اجرا کے بعددوبارہ افیون فیکٹری کو فنگشنل کردیا جائیگا ۔
یہ بھی پڑھیں: خدیجہ شاہ کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آ گئی