پرویز الہٰی کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور

Jun 24, 2023 | 12:41:PM
پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر پرویز الہٰی کے ایک اور شریک ملزم نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)  پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر پرویز الہٰی کے شریک ملزم محمد عاکف کی عبوری ضمانت منظور۔ 

تفصیلات  کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں  کے  کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھی ملزم محمد عاکف نے عبوری ضمانت حاصل  کر لی، عدالت نے 14 جولائی تک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم  دے دیا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف سےمجتبیٰ شجاع الرحمان کی ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نےعبوری ضمانت کی درخواست پر  سماعت کی، عدالت نے اینٹی کرپشن کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔