190 ملین پاؤنڈز سکینڈل,زلفی بخاری کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے 190 ملین پاؤنڈز (این سی اے) سکینڈل کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) میں 190 ملین پاؤنڈز (این سی اے) سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں پیش ہونے سے معذرت کی ہے،زلفی بخاری نے نیب کو بتایا کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں، نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی ہے، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتا۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ درخواست ہے کہ پیشی کی تاریخ میری واپسی تک ملتوی کی جائے، مجھے نیب کی انکوائری رپورٹ بھی فراہم کی جائے،نیب قانون کے تحت انکوائری رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وطن واپسی کا فیصلہ؟نواز شریف نے دبنگ بیان دیدیا