(24نیوز) غیرمعمولی لمبی ٹانگوں والا انگلش پاؤٹرنامی کبوتر جسمانی خدوخال کی بنا پر دنیا بھر میں مشہور ہے۔
یہ غیرمعمولی لمبی ٹانگوں اور پھولے ہوئے جسم والا عجیب و غریب کبوتر ہے۔ منفرد خدوخال والا یہ کبوتر اپنے سینے کو غبارے کی طرح پھلا لیتا ہے۔ یہ اپنے سینے پر ہوا بھر کا سینے کو غبارے جیسا پھلالیتا ہے۔
یہ تبدیل شدہ پرندہ ’انگلش پاؤٹر‘ نامی کبوتروں سے تعلق رکھتا ہے جوعام پائے جاتے ہیں۔ تاہم اس نسل کے پرندے کچھ تبدیل شدہ یا میوٹنٹ ہیں۔ انگلش پاؤٹر کی کہانی بھی کچھ عجیب ہے کیونکہ اسے برطانوی حیاتیاتی ماہرولیم برنارٹ ٹیگے میئر نے ڈچ کاپراور فارسی کبوتروں کے ملاپ سے کبوتروں کی یہ نسل پیدا کی تھی۔ آج دنیا میں یہ سب سے بلند قامت اور عجیب و غریب کبوتر بھی کہلاتے ہیں۔