جناح ہاؤس حملہ: مزید 15 ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی کارروائی میں ملوث مزید 15 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نےجیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے: 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل,زلفی بخاری کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت
فاضل عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیے اور عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔