(24نیوز) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو 4 جولائی کو دن 11 بجے طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو13ویں مرتبہ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں طلب کیا ہے۔
نیب نے عثمان بزدارکو ریکار ڈسمیت پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دی۔
مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ: مزید 15 ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں
واضح رہے کہ عثمان بزدار کو 11مرتبہ طلب کیا گیا مگر وہ مسلسل غیر حاضر ہیں۔ عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔