(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منفرد شہرت رکھنے والے اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے شوبز چھوڑنے کے سوال پر مداح کو لمبا بریک لینے کی وجہ بتا دی۔
اداکار نے گزشتہ روز اپنی آنے والی نئی فلم ’عمرو عیار‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم، فیس بُک پر حمزہ علی عباسی کے ایک مداح نے کمنٹ باکس میں اُن سے سوال کیا ہے ’اگر آپ کو یاد ہو تو آپ نے شوبز کو الوداع کہہ دیا تھا؟‘
جس کا حمزہ علی عباسی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے مذہب کا مطالعہ کرنے کے لیے بہت طویل وقفہ لیا تھا۔‘
دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی کچھ صارفین نے حمزہ علی عباسی سے سوالات کیے۔
فلم سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا بتانا تھا کہ یہ فلم ہے، میں اس پروجیکٹ میں ہوں، میری اس میں بہت خصوصی اور منفرد انٹری ہوگی۔
واضح رہے کہ 2019 میں حمزہ علی عباسی نے دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس اعلان کے 3 سال بعد ان کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ ریلیز ہوئی تھی، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے، فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا جس کے بعد حال ہی میں اداکار کی شوبز انڈسٹری میں واپسی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔