بجلی شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

Jun 24, 2023 | 15:01:PM

(اویس کیانی) شدید گرمی نے  شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے تو دوسری جانب پاور ڈویژن نے  صارفین کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا  سلسلہ جاری ہے ، الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ یہ دورانیہ مزید طویل ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 516 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے جو کہ مزید بڑھنے کا امکان ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 484 میگاواٹ ہے، ملک بھر میں بجلی کی طلب 28ہزار میگاواٹ ہے،پن بجلی کی پیداوار7ہزار73 میگاواٹ ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس956 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، عدالت سے اہم خبر  آ گئی
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار9سو میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار 1 سو19 میگاواٹ ہے ، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 ہے،بگاس سے 152 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار1سو 64میگاواٹ ہے، ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں