(24نیوز) نان رجسٹرڈ و ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی موٹروے پر انٹری بند کر دی گئی۔ محکمہ ایکسائز نے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی۔
ڈائریکٹرایکسائز کے مطابق عید قربان کے جانور لے کرجانے والی زیادہ تر کمرشل گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز نے سو سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ کمرشل و لوکل گاڑیوں کے چالان کیے۔
11 نان رجسٹرڈ لگژری گاڑیوں کے ٹائر لاک کر کے بند کردی گئیں ہیں جبکہ 55 گاڑی مالکان نے موقع پر ٹوکن ٹیکس کی آن لائن 25 لاکھ سے زائد کی ادائیگی کی۔
مزید پڑھیں: ڈالرنےعوامی سواری کی قیمتیں بھی آسمان پرپہنچادیں،ڈیلرز پریشان
ناکہ بندی صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔