ہتک عزت کیس: میشا شفیع نے اپنے بیان پر وکلاء کی جرح مکمل کروا دی

Jun 24, 2023 | 15:23:PM

(شاہین عاطیق) گلوکارہ میشا شفیع نے دائر ہتک عزت میں اپنے بیان پر وکلاء کی جرح مکمل کروا دی ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی 20 جولائی تک ملتوی کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا سے سوال کیا کہ کیا آپک سمجھتی ہیں کہ الزامات سے پہلے علی ظفر پاکستان کے کامیاب ترین آرٹسٹ تھے؟

میشا شفیع نے جواب دیا کہ علی ظفر ابھی بھی ایک کامیاب آرٹسٹ ہیں۔ وکیل نے سوال کیا کہ آپ یہ بات جانتی تھیں کہ اگر جنسی الزامات عائد کیے جائیں تو بین الاقوامی کمپنیز اُس شخص کے ساتھ کام نہیں کرتیں۔ جس پر گوکارہ نے جواب دیا کہ وہ اس بارے میں نہیں سوچ رہی تھیں۔

کیا آپ نے علی ظفر کو مالی طور پر کمزور کرنے کے لیے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے؟ وکیل کے اس سوال پر میشا نے کہا کہ میں پاکستان کی پہلی خاتون تھی جس نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اُٹھائی میں نے می ٹو سمیت دیگر فورمز پر بھی آواز اٹھائی۔ جس پر میشا کا کہنا تھا کہ یہ غلط ہے کہ ہراساں کرنے کے الزامات پر میں نے کوئی گواہ پیش نہیں کیا۔ 

مزید پڑھیں:  شوبز چھوڑنے کا سوال، حمزہ علی عباسی نے مداح کو کیسے مطمئن کیا؟

یاد رہے کہ جنسی الزامات عائد کرنے پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

مزیدخبریں