درآمدات پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ایف پی سی سی آئی

Jun 24, 2023 | 15:29:PM

This browser does not support the video element.

(اشرف خان) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے درآمدات پر پابندی ختم کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کے فیصلے کوخوش آئند قرار دیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شبیر منشاء کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت درآمدات پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے، اسٹیٹ بینک سے مطالبہ ہے کہ جو کمرشل بینکس تاخیر سے ادائیگی کے درآمدی مال کو کلئیر نہیں کر رہے ان پر فوری نوٹس لیا جائے۔

اس حوالے سے شبیر منشاء کا مزید کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی اور تمام کاروباری حلقوں نے درآمدات پر پابندی ختم کرنے کا پہلے سے مطالبہ کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ 

ان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکس پہلے سے درآمدی ایل سیز کلئیر نہیں کررہے، ایل سی کلئیر نہ ہونے کی وجہ سے اب بھی 6 ہزار کنٹینرز پورٹ پر پھسنے ہوئے ہیں جن پر مسلسل بھاری چارجز عائد ہورہے ہیں، اس حوالے سے اسٹیٹ بنک سے معاہدے کے تحت آنے والے درآمدی مال کلئیر نہ کرنے پر فوری نوٹس لے جبکہ اسٹیٹ بنک نے صاف کہہ دیا ہے کہ بینکس درآمدی ایل سیز کیلئے ڈالر فراہم کریں۔

مزیدخبریں