شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، جس میں عدالت نے آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دے دی، عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے انچارج پولیس افسر کا بھی نام طلب کرلیا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کا جواب دیکھا ہے لیکن وہ کارروائی ختم کرنے کیلئے تسلی بخش نہیں ہے، آئی جی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مشاورت کرکے ترمیمی جواب جمع کروانے کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیے: آمدن سے زائد اثاثے، عثمان بزدار عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد طلب
عدالت نے کہا کہ آئی جی کو 26 جون تک جواب جمع کروانے کی مہلت دی جاتی ہے، 17 مئی کو شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس انچارج کے بارے میں بھی عدالت کو بتایا جائے۔
کیس کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کردی گئی جبکہ تحریری حکمنامہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا۔