پرویز الہیٰ کو انٹی کرپشن مقدمے میں روبکار موصول نہ ہونے پر واپس بیرک بھیج دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرویز الہیٰ کی ایک مقدمہ کی روبکار موصول جبکہ انٹی کرپشن کے مقدمہ میں تاحال روبکار موصول نہ ہونے پر واپس بیرک میں بھجوا دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف آئی کے اعلیٰ افسران جیل سےروانہ ہوگئے۔ ایف آئی اے کو پرویز الہی سائرہ انور کیس میں مطلوب ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: 9 مئی واقعات، گرفتار پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر عدالت پیشی پر پریشان نظر آئے
انٹی کرپشن کے مقدمے میں مچلکے جمع نہ کروانے کی وجہ سے روبکار جاری نہیں ہوئی جبکہ جیل کےباہر پولیس کی بھاری سیکیورٹی تاحال موجودہے۔
خیال رہے کہ 20 جون 2023ء کو لاہور کی مقامی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔