دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے ناگزیر ہے: مریم نواز

Jun 24, 2023 | 18:37:PM

(24 نیوز) مریم نواز شریف نے وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔

مریم نواز شریف کی ٹیلی فون پر امیر مقام سے گفتگو  کرتے ہوئے ان پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ اور دیگر لوگ محفوظ رہے، آپ بہادر شخص ہیں، آپ نے دہشت گرد حملوں کے خطرات کے باوجود عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا ہے، آپ اور آپ کے ساتھیوں کی بہادری اور عوام کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: درجنوں تارکیں وطن گرفتار، وجہ کیا بنی؟

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے ناگزیر تقاضا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پوری قوم اپنی مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بہ شانہ ہیں، قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو 2018 کی طرح ایک بار پھر دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائیں گے۔

مریم نواز شریف نے تربت میں خود کش حملے کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے امیر مقام سے واقعے کی تمام تفصیلات دریافت کیں، شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تربت خودکش حملے میں خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگر زخمیوں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزیدخبریں