(راؤ دلشاد) سابق ایم پی اے مسزنگہت شیخ کو مسلم لیگ ن لاہور کی کوآرڈینیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔
صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری عمران نذیر کی جانب سے مسز نگہت شیخ کو کوارڈنیشُن سیکرٹری مقرر کرنے کی منظوری کے بعد جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے ناگزیر ہے: مریم نواز
مسز نگہت شیخ کو کوارڈنیشن سیکریٹری مسلم لیگ ن لاہور کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ ،کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ،رمضان صدیق بھٹی اور صلاح الدین پپی بھی موجود تھے۔