ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Jun 24, 2023 | 20:04:PM

(24 نیوز) ملک بھر میں آج رات کے موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں  موسم  گرم اور مرطوب  رہے گا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد  ،خطۂ پوٹھوہار میں  آندھی اورگرج چمک   کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، بالائی خیبر پختونخوا ،  شمالی مشرقی بلوچستان  اور کشمیر  میں  آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج رات سے تیز بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور    مرطوب رہے گا جبکہ اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش، خیبر پختونخوا میں بعد از دوپہر میدانی علاقوں  میں  آندھی جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں،  ڈی آئی خان،لکی مروت اورکوہاٹ میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم   شدید گرم اور مرطوب رہے گا، اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین میں  آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات  اور گر دو نواح میں  آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملتان،بہاولپور،بہاولنگر ،ساہیوال،ڈی جی خان،بھکر اور فیصل آباد  میں  گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر   اضلاع سمیت بلوچستان کے مشرقی اور  جنوب مغربی علاقوں کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید گرم  رہے گا، بعد از دوپہر لورالائی،ژوب، بارکھان، قلات ، خضدار  ، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا سے اٹلی جاتے مزید 34پاکستانی گرفتار

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بعد از دوپہر  گرد آلود ہوائیں چلیں گیں، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کی امید ہے، کشمیر سمیت گلگت بلتستان  میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں