سوات: چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ماں اور بیٹی دریا میں ڈوب گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سوات میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ماں اور بیٹی دریا میں ڈوب گئیں۔
سوات میں بحرین کے علاقہ مانکیال اریانئی میں چیرلیفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور ایک سال کی بچی دریائے سوات میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل، بارش، گٹائیں، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ابھی لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔ریسکیو اہلکاروں کا 9 گھنٹے سے آپریشن جاری ہے ۔ تاحال ماں اور بیٹی کی لاشوں کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار بحرین میں دریا برد ہونے والے لاشوں کو ڈھونڈنے کے بجاۓ کرکٹ کھیلنے میں مصروف رہے۔مقامی لوگ لاشوں کو ڈھونڈتے رہے اور رسکیو اہلکار خوبصورت موسم میں کرکٹ سے مزے لیتے رہے۔ویڈیو منظر عام پر انے کے بعد سارفین کی شدید تنقید کی گئی۔متاثرہ خاندان اور علاقے کے لوگوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔