روس کوتقسیم کرنےوالوں کوسخت سزا دیں گے، صدر پوٹن کا ویگنر کی بغاوت پر بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) روس کی جانب سے جنگجو گروہ ویگنر پر مسلح بغاوت کے الزامات اور جمعے کی رات سے روسی فوجیوں اور ویگنر جنگجوؤں میں کشیدگی کے بعد روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کو تقسیم کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
پیوٹن نے مختصر ٹی وی خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ روس کے دفاع کا عہد کرتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری احکامات دے دیے گئے ہیں۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کا مستقبل داؤ پر لگا ہے، روسی صدر نے باغیوں کی کارروائیوں کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کا ذکر کیے بغیر صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے عزائم غداری کا باعث بنے ہیں۔روس کی پرائیوٹ آرمی ویگنر کے سربراہ نے روس کی فوجی قیادت کو ہر طرح سے گرانے کا عزم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالب علم پر تشدد کرنا معلم کو مہنگا پڑ گیا
انھوں نے یہ اعلان کریملن کی جانب سے اس پر مسلح بغاوت کا الزام لگانے کے چند گھنٹے بعد کیا تھا۔امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ نے ویگنر پر کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں لیکن اسے روس میں کام کرنے کی اجازت ہے جبکہ وہاں کا قانون کرائے کی فوج کی سرگرمیوں پر پابندی لگاتا ہے۔