سپیکر قومی اسمبلی کے بھائی کی پولیس اہلکار کی اہانت اور دھمکیاں، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

Jun 24, 2023 | 22:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی کی جانب سے پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی کی جانب سے پولیس اہلکار کی اہانت اور دھمکیاں دینے  پر الیکشن کمیشن نے واقعے کا   نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن  نے نگراں وزیر اعلی پنجاب،  چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک اور دھماکہ ہو گیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن نے خبردار کر دیا ہے کہ اگر نگران حکومت پنجاب نے فوری کارروائی عمل میں نہ لائی  تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق  مداخلت کرے گا۔