درجہ حرارت 39 لیکن گرمی 52 ڈگری سینٹی گریڈ جیسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے بیشتر حصے ان دنوں شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔ متعدد شہروں میں مخصوص موسمیاتی اثرات کے سبب گرمی کی شدت حقیقی درجہ حرارت سے کئی ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، لاڑکانہ اور دادو میں درجہ حرارت ہفتہ کے روز 42 ڈگری تک پہنچ گیا تاہم گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی، خیرپور، ملتان اور پشاور میں درجہ حرارت 40 ڈگری رہا.
لاہور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باوجود گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔اسلام آباد میں 38 ڈگری کی گرمی 48 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے ۔
شدید گرمی کی لہر کے دوران اچھی خبر یہ ہے کہ بارش کا سبب بننے والا لو پریشر سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث 30 جون تک پنجاب کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل اور تیز بارشوں سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں اربن فلڈنگ جیسی صورتحال پیدا ہونے جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔