گرمی کا زور عروج پر  ،آج پارہ مزید چڑھ جائے گا

Jun 24, 2024 | 09:37:AM
گرمی کا زور عروج پر  ،آج پارہ مزید چڑھ جائے گا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آج  سندھ میں درجہ حرارت  47 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں پارا 42 سے 46 ڈگری تک رہے گا جبکہ جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت  47 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،لاہور میں آج 45، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 جبکہ کوئٹہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

ضرورپڑھیں:وزیراعظم ،وزیراعلیٰ سے فریاد

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرم دن کے بعد شام یا رات میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

مزید برآں  لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، سوات، تھرپارکر، میرپورخاص، حیدرآباد میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔