چونیاں: بھائی کی فائرنگ سے بہن قتل

Jun 24, 2024 | 10:17:AM
چونیاں: بھائی کی فائرنگ سے بہن قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اختر ضیا) ایک اور لڑکی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی, چونیاں میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا۔ 

چونیاں میں بھائی نے فائرنگ کر کے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اس افسوسناک واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی چونیاں رانا زاہد علی کرائم سین ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عاطف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے اپنی 22 سالہ بہن مہوش کو سر میں گولی مار کر قتل کیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: آپریشن عزم استحکام پاکستان پر دفاعی تجزیہ کار بھی بول پڑے

دوسری جانب ڈی ایس پی چونیاں رانا زاہد کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزم بہت جلد قانون کی گرفت میں ہو گا، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں، گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔