ارشد شریف قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے حامد میر کی درخواست پر سماعت، اٹارنی جنرل ذاتی حیثیت میں طلب

Jun 24, 2024 | 12:23:PM
ارشد شریف قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے حامد میر کی درخواست پر سماعت، اٹارنی جنرل ذاتی حیثیت میں طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سینئر صحافی حامد میر کی شہید ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیوں نہ کرائے‘‘

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو اصل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔