سانحہ مدین میں ملوث گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

Jun 24, 2024 | 13:18:PM

(خواجہ سبحان) سوات کے علاقے مدین میں پیش آنے والے افسوسناک واقع میں ملوث گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مدین میں ملوث گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اب تک 40ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی

واضح رہے کے مدین واقعہ میں 2500 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے.

مزیدخبریں