نواز شریف کی جنرل باجوہ سے کبھی بات تک نہیں ہوئی: سپیکر پنجاب اسمبلی

Jun 24, 2024 | 13:31:PM
نواز شریف کی جنرل باجوہ سے کبھی بات تک نہیں ہوئی: سپیکر پنجاب اسمبلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے محمد زبیر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات تو دور کبھی بات نہیں ہوئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سابق کہا ہے کہ محمد زبیر یہ تو بتائیں جنرل باجوہ سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟ محمد زبیر سے اس طرح کی بات کی توقع نہیں تھی، محمد زبیر نے جن پر الزامات لگائے وہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ امیگریشن ریکارڈ سے ملاقات کو چیک کیا جاسکتا ہے، محمد زبیر کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں، محمد زبیر کو بیان کی وجہ سے الجھن کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

واضح رہے کہ سابق ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن محمد زبیر نے چند روز قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت ختم کرنے سے پہلے جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف سے لندن میں ملاقاتیں کیں، جنرل باجوہ کو ایک اور ایکسٹینشن کی پیشکش بھی کی گئی۔