پنجاب حکومت کاچیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنےکافیصلہ

Jun 24, 2024 | 13:37:PM

 (راؤ دلشاد) پنجاب حکومت نے چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنےکافیصلہ کر لیا، فیصلہ شہریوں کی قانونی امورمیں رہنمائی کیلئےکیا گیا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکوچیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن تیارکرنے کا گرین سگنل مل گیا، ایپلی کیشن ابتدائی طورپرخواتین و بچوں کو قانونی امور پر رہنمائی فراہم کرے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے چیٹ بوٹ لیگل ایپ کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

چیٹ بوٹ ایپ سےشہری ون کلک پر گھر بیٹھے قانونی مسائل پر درپیش مشورہ حاصل کرسکیں گے، عوام الناس کو بنیادی قانونی مسائل کیلئےسرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، خواتین کو درپیش قانونی مسائل کے لیے فوری حل مل سکے گے، عام طور پر گھریلو پریشر کی وجہ سے خواتین کو قانونی دفتر میں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی جس کے باعث ان کو قانونی مدد لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چیٹ بوٹ کی مدد سے خواتین گھر بیٹھے قانونی رہنمائی حاصل کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشرتی ترقی کس سے منسلک ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

علاوہ ازیں چیت بوٹ ایپ کی مدد سے عوام الناس قانونی امور پر رہنمائی حاصل کرسکیں گے، شہریوں کی مخصوص صورتحال پر ردعمل کرنا آسان ہوگا اور عوام کو فوری رہنمائی بھی دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ قانون نے پی آئی ٹی بی کو عمومی قانونی سوالات کی فہرست بھی فراہم کردی ہیں، محکمہ قانون کی لیگل سوالات و جوابات کی فہرست سسٹم میں اپ لوڈ کی جائے گی، شہری گمشدہ بچہ ملنے کی صورت میں بھی قانون سےمتعلق فوری رہنمائی لیں سکیں گے۔

مزیدخبریں