صدر مملکت نے سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا

Jun 24, 2024 | 16:32:PM
صدر مملکت نے سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری میدان میں آگئے اور سکھر میں اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ بھی شرکت کریں گے، وفاقی زیرِ داخلہ محسن نقوی، ضیا لنجار اور وزیراعلٰی سندھ بھی سکھر روانہ ہوگئے، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ بھی امن و امان کے اجلاس میں شرکت کریں گے، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن بھی سکھر طلب کیے گئے، ڈی آئی جی سکھر اور کمشنر سکھر متعلقہ ڈی سیز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مجبوریوں پر جائیں تو ملک نہیں چلے گا‘‘

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، کچے میں ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے بھی اہم فیصلے ممکن ہیں، صوبے میں اغوا برائے تاوان کے واقعات سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا اور اندرون سندھ قبائلی جھگڑوں کو ختم کرنے پر بھی غور ہوگا۔