کراچی کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

Jun 24, 2024 | 18:38:PM
کراچی کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران منہاس ) شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 7افراد کی لاشیں ملیں , ملنے والی لاشوں کی عمریں 35سے60 سال کے درمیان ہے.

پاکستان کے سب سے گنجان آباد شہر اور سندھ کے دارارلحکومت کراچی کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہے ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفیان میں چند افراد نشے کے عادی اوردیگر شدید گرمی اور حبس سے فوت ہوئے ، لاشیں ضابطے کی کاروائی کیلئےمتعلقہ  پولیس سٹیشن اور پھر  سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ جامع کلاتھ گولیمار سپر ہائی وے گلستان جوہر اور لانڈھی سے 5 افراد کی لعشیں ملی،  سرجانی کنیز فاطمہ سوسائٹی بلاک 08 کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی جس  کی شناخت تا حال نہ ہوسکی،لاشوں کی شناخت کا عمل کیا جا رہا ہے۔

 علاوہ ازیں فیڈرل بی ایریا کریم آباد سے ایک شخص کی لعش ریسکیو  کو ملی ،تمام لاشیں وقوعہ سے پولیس اسٹیشن اور پھر  سرد خانے بھیجی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مری: کار میں آتشزدگی، تمام سوار محفوظ