سوناکشی سنہا کی نند نے شادی کے پہلے ہی دن انہیں رُلا دیا

Jun 24, 2024 | 19:28:PM
سوناکشی سنہا کی نند نے شادی کے پہلے ہی دن انہیں رُلا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے مسلمان شوہر ظہیر اقبال 7 برس تک ڈیٹ کرنے کے بعد 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

گزشتہ روز شادی رچانے والے سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی پر وقار لیکن سادہ شادی کا انتظام سوناکشی کی رہائش گاہ پر کیا گیا، شادی میں دونوں اداکاروں کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اس دوران انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہے میاں ظہیر اقبال کی بہن کی جانب سے سوناکشی کو ہار پہناتے ہوئے دیکھا گیا، اس دوران سوناکشی اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر کی قریبی دوست ”جنت واسی لوکھنڈ والا“ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گلے میں پھولوں کی مالا ڈال رہی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جنت نے لکھا کہ ’میرے بھائی کی شادی ہو گئی ہے۔ مبارک ہو۔۔۔ ’پا اور سونا‘ میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں‘۔

خیال رہے کہ جوڑے نے انسٹاگرام پر شادی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں، لیکن پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا ہے کیونکہ ان کی بین المذاہب شادی کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان کا نیا گانا’’ تک دھنا دھن‘‘ ریلیز