ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Jun 24, 2024 | 19:36:PM

 (24نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں  بھارت نے  آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست  دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے  میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ،بھارت نے اپنے اننگ کا آغاز  جارحانہ انداز سے کیا ،پہلے3 اوورز میں ویرات کوہلی کی اہم وکٹ گر گئی تاہم روہت شرما نے مچل سٹارک کی ا یک ہی اوور میں 29 رنز 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بنا کر پریشر  آسٹریلیا کی طرف کردیا ۔

روہت شرما کی پویلین واپس لوٹنے سے بھارت کی بیٹنگ میں تھوڑی کمزوری دیکھنے کو ملی تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے اچھا کھیلتے ہوئے بھارت کو 200 رنز سے تجاوز کرنے میں مدد دی ، مقررہ 20اوورز میں بھارت نے 206 رنز کا ہدف دے دیا جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں  کینگروز کے خلاف ان کا سب سے بڑا ہدف ہے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کی نقصان پر  181 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ نے 43 گیندوں پر 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

  بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگیا  جبکہ آسٹریلیا کو پھر بنگلادیش اور افغانستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں