(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی،190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں احتساب عدالت نے رہائی کی روبکارجاری کی،تاہم بانی پی ٹی آئی عدت کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث جیل میں ہی رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: خاور مانیکا تشدد کیس؛ ضمانت خارج ہونے پر روپوش ہونیوالا وکیل گرفتار، کہاں سے حراست میں لیا گیا؟جانیے