فضا علی کا اپنی شادی کی خبروں پر پارہ ہائی، سب کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معروف گلوکارہ اور مارننگ شو کی میزبان فضا علی نے اپنی شادی کی خبروں پرردعمل دے دیا ۔
معروف گلوکارہ اور ’’مارننگ ود فضا شو‘‘ کی میزبان فضاعلی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آپ لوگ میری شادی کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں اور آپ لوگوں نے میری جہیز بھی تیار کرلی ہے، گلوکارہ نے کہا ہے کہ جو لوگ ان کی شادی کے حوالے سے فکر مند ہیں ان کو کو اس حوالے سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے ، ان کی اپنی بہنوں کی شادی کے بارے میں غور کرنا چاہئے، میں نے جب شادی کرنے ہوگی تو میں بتا دوں گی۔
ٹی وی شو کی میزبان فضا علی نے کہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبر شہرت کیلئے میرا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ بڑے بڑے چینل بھی میری شادی اور منگنی کے حوالے سے خبریں پھیلاتے رہتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کبھی میری منگنی ہوجاتی ہے کھبی میری شادی کبھی امریکہ میں تو کبھی لندن اور کبھی پاکستان میں شادی کرادیتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو میں کیا لگتی ہوں کیا آپ لوگوں کی ان باتوں سے میری دل آزاری نہیں ہوتی؟ میں جہاں گھومنے کیلئے جاتی ہوں وہاں پر جا کے میں نے شادی کرنی ہے ؟ صبح شام جو آپ لوگوں شادی بیاہ کی تصویروں میں مجھے ٹیگ کرتے رہتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
گلوکارہ نے آخر میں التجا کی ہے کہ مہربانی کر کے ایسی چیزیں چھوڑ دیں یہ اچھی بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ربیکا خان کی ڈھولک نائٹ: ساتھی ٹک ٹاکرز نے رقص سے محفل لوٹ لی