وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل کے درمیان اختلافات میں شدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے درمیان اختلافات میں شدت ۔ اس میں اضافہ کی وجہ سندھ کے 3 سرکاری اسپتالوں کے معاملہ بنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اسپتال وفاق کو چلانے کا کہا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ عدالت نے کہا تھا کہ وفاق اسپتال صوبے کو دے سکتا ہے۔گورنر سندھ نےکہا کہ میرے دفتر میں بیٹھ کر وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسپتال چلانا مشکل ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان ایک دوسرے سے متعلق کچھ تحفظات ہیں۔
اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کہہ چکے ہیں کہ اس معاملے پر طریقہ کار پر عمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے نظرِثانی کی اپیل کرتے ہیں۔