یوم پاکستان پر مودی کی پاکستانیوں کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط بھیجا ہے جس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈ یا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔نریندر مودی نے خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: