(24نیوز)ملک میں تعلیمی ادارے کھلے رکھیں یا پھر بند کردیے جائیں؟ فیصلہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد اجلاس میں وفاقی اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہہ چکے ہیں کہ وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ اسکول بند نہ کئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد نے اسکولوں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔اسلام آباد میں گزشتہ روز بھی کورونا کی شرح دس فی صد تھی۔