ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب پر کتنا خرچہ آئے گا ؟ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن۔ مہنگا آپشن۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ۔رپورٹ کے مطابق این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کیلئے اخراجات کا تخمینہ ایک کروڑ 92 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے دوران ہونےوالے اخراجات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے ۔جس کے مطابق حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے ایک کروڑ 91 لاکھ 78 ہزار روپے خرچ ہونگے۔دوبارہ انتخابات کیلئے رقم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو 25 فروری کو جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر اخراجات سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
سپریم کورٹ:ڈسکہ ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا دوبارہ مسترد