اداکار رنویر سنگھ  فلم ’سوریہ پتر‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے

Mar 24, 2021 | 10:21:AM
بالی ووڈ اداکار
کیپشن: رنویر سنگھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلموں کے اداکار رنویر سنگھ  جلد سلور سکرین پر  فلم ’سوریہ پتر‘ میں مہاویر کرن کا کردارنبھاتے نظر  آئیں گے۔

بھارت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سے یہ خبر آرہی ہے کہ اداکار رنویر سنگھ جلد ہی واسو بھگنانی کے پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سوریہ پتر‘ میں مہاویر کرن کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ بہت جلد ہی اس پر اجیکٹ پر کام شروع کر دیا جائے گا ، فلم ’’سوریہ پتر مہاویر کرن‘‘ ہندی زبان کے علاوہ دیگر چار زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی، جن میں تامل ، تیلگو ، کنڑا اور ملیالم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ اس سال ریلیز ہونے والی ہے۔اس کے علاوہ اداکار رنویر  سنگھ ان دنوں فلم ’’سرکس ‘‘کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔