ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں, ایرانی وزیر خارجہ کی یوم پاکستان پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے قومی دن کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو برادرانہ اور قریبی پڑوسی سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین دوستی برقرار رہے۔ 65 سال قبل پاکستان کو دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کو برادرانہ اور قریبی پڑوسی سمجھتے ہیں اور حکومتوں اور قوموں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
On this day 65 years ago, Pakistan became the world's 1st Islamic republic.
— Javad Zarif (@JZarif) March 23, 2021
We're proud to count Pakistan among our close fraternal neighbors, and we look forward to jointly working to expand ties between our Govts and nations.
ایران پاکستان دوستی زِنده باد #PakistanZindabad pic.twitter.com/RcsOahJeJb
ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی۔حسن روحانی نے اپنے پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو نئے فارسی سال (نوروز) کی مبارکباد بھی دی اور کووڈ 19 میں وبائی مرض اور اس سے دنیا بھر کے لوگوں کو جو پریشانی کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس لعنت کو جلد از جلد انسانی معاشرے سے ختم کیا جائے گا۔