مشیر جیل خانہ جات کیخلاف  تیسری نیب انکوائری ،عدم پیشی پر عدالت برہم

Mar 24, 2021 | 10:48:AM
مشیر جیل خانہ جات کیخلاف  تیسری نیب انکوائری ،عدم پیشی پر عدالت برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائیکور ٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف  تیسری نیب انکوائری ، پیش نہ  ہونے پر عدالت برہم ہوتے ہوئے کہا کہ آئندہ پیشی پر اعجاز جاکھرانی پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،اعجاز جاکھرانی کی عدم پیشی پر عدالت نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ اگر  آئندہ پیشی پر اعجاز جاکھرانی پیش نہ ہو ئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے ،عدالت نے  اعجاز جاکھرانی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ۔اعجاز جاکھرانی کے وکیل نےبتایا کہ وہ سکھر ہائیکورٹ پیشی کے لئے گئے ہیں ۔

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ یہ ان کا مسئلہ ہے آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونا ہوگا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے؟نیب پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف ایجوکیشن ورکس سروس میں انکوئری جاری ہے،اعجاز جاکھرانی  و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ان کے خلاف 2 ریفرنسزدائر ہوۓ مزید انوئسٹیگیشن جاری ہے،ہائی وے جیکب آباد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری چل رہی ہے۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ریفرنس دائر کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

 نیب پراسیکیوٹر  نے بتایا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف 4 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرلیں گے،عدالت نےاعجاز جاکھرانی کے خلاف ریفرنس دائر کرکے 28 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔