ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات۔۔ بلاول بھٹو میدان میں آگئے،پارٹی کو اہم ہدایات دے دیں

Mar 24, 2021 | 11:06:AM
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات۔۔ بلاول بھٹو میدان میں آگئے،پارٹی کو اہم ہدایات دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پی ڈی ایم  میں استعفوں کے لیکر اختلافات سامنے آنے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان کچھ دوریاں پیدا ہوئیں جسے کم کرنے کیلئےاب  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  خود میدان میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے  اپنے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو پی ڈی ایم سے متعلق تلخ بیانات دینے سے فوری طور پر روک دیا ہے۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں اور عہدیداروں کو  ہدایت کی  ہے کہ کارکن اورعہدیدار پی ڈی ایم اتحاد پرتلخ تبصروں سے گریز کریں۔سخت ردعمل سے گریز کیا جائے جس سے اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

بلاول بھٹو  کا مزید کہنا تھاکہ پی پی کے سوشل میڈیا رضاکار اور میڈیا پر پی پی کے ترجمان پی ڈی ایم کے حوالے سے منفی تبصروں سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس کے بعد سے پی ڈی ایم میں اختلافات سامنے آئے۔آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں استعفے نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردئیے تھے ۔جس کے بعد مریم نواز نے بھی ذومعنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اب سیلیکٹر ز ایک اور سیلیکٹڈ تیار کررہے ہیں ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مریم نواز کے ذو معنی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری رگوں میں سیلیکٹ ہونا شامل نہیں۔ البتہ لاہور سے ایک سیاسی خاندان ماضی میں سیلیکٹ ہوتا رہا۔  لیگی نائب صدر کے بارے میں بیان دینا ہوا تو اپنے نائب صدر کو کہوں گا۔