آبی تنازعات: دہلی میں پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آبی تنازعات پردہلی میں پاک بھارت دوروزہ مذاکرات کا دوسرا راونڈ شروع ہوگیا۔ پاکستان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں پر معائنہ کروانے کا مطالبہ کردیا۔
دہلی میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹرکمشنرمہرعلی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹرکمشنر پی کے سیکسینا کررہے ہیں۔آج کےمذاکرات میں سندھ طاس معاہدے کی شقوں پرتبادلہ خیال ہوگا۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ڈیموں پراعتراض اٹھائےہیں۔پاکستانی وفد نےبھارت سےمتنازعہ ڈیموں کا ڈیزائن فراہم کا مطالبہ کیا ہے۔ پہلے روز سیلاب کے دنوں میں پیشگی اطلاعات کا نظام بہتربنانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔